الصلوٰۃ خیر من النوم کہنا نبی کریم ﷺ سے ثابت ہے

بعض لوگ سوالات اُٹھاتے ہیں کہ: کیا الصلوٰۃ خیر من النوم کہنا نبی کریم ﷺ سے ثابت ہے؟
کیا اسے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اذان میں شامل کیا ہے؟
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے متعلق موطا امام مالک والی روایت سند مجہول مبلغ کی وجہ سے ضعیف ہے۔
اُصولِ حدیث میں یہ بات طے شدہ ہے کہ جب کوئی صحابی کسی عمل کو سنت کہے تو وہ حدیث مرفوع کے حکم میں آتی ہے۔
یعنی سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی حدیث مرفوع کے حکم میں آتی ہے جس میں وہ فرماتے ہیں کہ: جب مؤذن فجر کی اذان میں حی علی الصلوٰۃ، حی علی الفلاح کہے تو سنت یہ ہے کہ الصلوٰۃ خیر من النوم کہے۔
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے الفاظ ہیں کہ: سنت یہ ہے کہ الصلوٰۃ خیر من النوم کہے۔
اس مضمون کی مکمل تحقیق (یعنی احادیث کے حوالوں) کے لئے یہ مضمون پڑھیں: